لڑکی کے اغوا کیس میں ملوث صوبہ خیبرپختون خوا کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثارگل نے اپنی وزارت سےاستعفیٰ دیدیا ہے۔  

May 29, 2010 | 00:58

سفیر یاؤ جنگ
خیبرپختوں خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے میاں نثار گل کے استعفے  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا استعفیٰ وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو موصول ہوگیا ہے۔ جسے وہ گورنر کو ارسال کرینگے ۔ انکا کہنا تھا کہ میاں نثار گل نے اپنے استعفیٰ میں موقف اختیارکیا ہے کہ انکے خلاف عدالت عظمیٰ میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور ان پر الزام ہے کہ وہ اپنی سرکاری حیثیت کومقدمے کی سماعت میں استعمال کر رہے ہیں اور تاثر کو ختم کرنے کے لئے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے لڑکی کےاغواء کیس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی اور دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ دبائو میں آنے والا جج انصاف نہیں کر سکتا اور وہ عہدے پر رہنے کا بھی حق دارنہیں ہے جس پرعدالت نے صوبائی وزیرمیاں نثارگل کو ضمانت پررہا کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کوہاٹ سید اصغرعلی شاہ کو معطل کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے اور چیف سیکرٹری کو کیس کی تحقیقاتی رپورٹ گیارہ جون تک عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
مزیدخبریں