لاہورمیں ہونے والی دہشتگردی صوبائی حکومت کی ناکامی  نہیں ، دہشتگردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ وزیراعلیٰٰ پنجاب

May 29, 2010 | 14:30

سفیر یاؤ جنگ
میاں شہباز شریف نے لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبادت گاہوں میں خون کی ہولی کھیلنے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور تمام متاثرہ افراد کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرفتارہونے والے دہشت گرد سے اہم معلومات کا حصول متوقع ہے جس سے دہشتگردی کے نیٹ ورک کی جڑوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں میاں شہبازشریف نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش کی جائے گی۔ ادھر سروسز ہسپتال میں دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ موصول کے بعد مزید اقدامات کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے سروسز ہسپتال میں زیر علاج  زخمیوں کو گلدستے بھی پیش کئے ۔
مزیدخبریں