وفاقی وزیرخوراک و زراعت نذز محمد گوندل نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کوئی نئی بات نہیں یہ بھی پہلے بہت سے ملکوں میں نافذ ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نذرمحمد گوندل نے کہاکہ ویلیوایڈڈ ٹیکس پاکستان میں پہلی بار لگایا جارہا ہے لیکن دوسرے ملکوں میں یہ پہلے سے نافذ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ بجٹ میں کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر خوراک وزراعت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا منشورہے کہ سسٹم میں تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو کچھ سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں جس کی وجہ سے حال تھوڑا سا مشکل لگ رہا ہے لیکن مستقبل بہت خوشگوارہوگا۔

ای پیپر دی نیشن