مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج نے تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ضلع بارہ مولا کےجنگل میں پھینک دیں۔

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونےوالے تینوں نوجوان محمد شفیع لون، ریاض احمد لون اور شہزاد احمد گزشتہ ایک ماہ سے اپنے گھروں سے غائب تھے۔ بھارتی  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان تینوں کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ  کے علاقے مشیل میں گزشتہ ماہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ کو کہا کہ کیس کی حقیقت کو منظر عام پرلایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن