امریکی سینٹ ....افغانستان میں فوج کی تعداد بڑھانے کیلئے 33 ارب ڈالر منظور‘ انخلاءکا مطالبہ مسترد

واشنگٹن (مانیٹرنگ نیوز) امریکی سینٹ نے افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں اضافے کےلئے فنڈز کی منظوری دےدی جبکہ افغانستان سے فوج واپس بلانے کے مطالبے کو رد کردیا۔ امریکی سینٹ کی جانب سے افغانستان میں 30 ہزار امریکی فوج میں اضافے کےلئے 33 ارب ڈالرز کی منظوری دی گئی۔ محکمہ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان میں سویلین مقاصد کیلئے 4 ارب ڈالر کی منظوری بھی دیدی جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کےلئے سویلین مقاصد کےلئے چار ارب ڈالر فنڈزکی بھی منظوری دی گئی۔ سینٹ میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کےلئے ٹائم فریم دینے کے مطالبے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ نئے منظور کئے گئے فنڈز رواں سال عراق اور افغانستان جنگ کےلئے منظور کئے گئے 130ارب ڈالر کے علاوہ ہیں۔ افغانستان میں جنگ کےلئے امریکہ اب تک 300 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔
امریکی سنیٹر

ای پیپر دی نیشن