پیرس (اے ایف پی) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سپین کے رافیل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے رابن سوڈرلنگ، برطانیہ کے اینڈی مرے، سربیا کے نووک ڈجکووچ، چین کی لی نا، روس کی ماریہ شراپوا اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنیکا چوتھے را¶نڈ میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے فرنینڈو ورڈسکو اور امریکہ کے مارڈی فش شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے آ¶ٹ ہو گئے۔ پیرس کے رولینڈ گیروس پر جاری ایونٹ میں سینئر کورٹ پر کھیلے گئے میچ میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال نے کروشیا کے انیٹونیو کو 6-1‘ 6-3‘ 6-0 کے سکور سے کورٹ بدر کر دیا۔ ندال کی رولینڈ گیروس پر یہ مسلسل 41 ویں فتح ہے۔ 4 سیڈ اینڈی مرے نے دایاں ٹخنہ زخمی ہونے کے باوجود تیسرے را¶نڈ کے میچ میں جرمنی کے مائیکل بیرر کو6-2‘ 6-3‘ 6-2 کے سکور سے قابو کر لیا۔ آخری 16 کھلاڑیوں میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 15 سربیا کے وکٹ ٹروئیکی سے ہو گا۔ خواتین مقابلوں میں وکٹوریہ آزیرینکا اور لی نا نے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے تیسرے را¶نڈ کے معرکے سر کر لئے۔ 4 سیڈ بیلاروس کی وکٹوریہ 30 سیڈ اطالوی حریف روبرٹاونسی کو 6-3‘ 6-2 سے روند ڈالا جبکہ 6 سیڈ چینی سٹار لی نا نے رومانیہ کی سورینا کرسٹی کے خلاف بآسانی 6-2‘ 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ سپین کے سوڈرلنگ نےکروشیا کے ایوان کے ہاتھوں شکست کھائی۔ روس کی ماریہ شراپوا نے تائی پے کی چان ینگ جان کو شکست دیدی۔