لودھراں کی تحصیل دنیا پورمیں وقت نیوزکے نمائندے چودھری ظہور اپنے میڈیکل سٹور پربیٹھے تھے کہ درجنوں افراد نے اندر داخل ہوکر توڑپھوڑ شروع کردی اوران پرحملہ کردیا جس سے ان کے دانت ٹوٹ گئے اور بازو کی شریان کٹ گئی، تھانہ صدردنیا پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ضلع بھر کے صحافیوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔