پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچین کےتنازعہ پر ڈیفنس سیکرٹریز کی سطح پر دو روزہ مذاکرات کل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے

May 29, 2011 | 03:32

سفیر یاؤ جنگ
دو روزہ مذاکرات کے لئے پاکستان کے ڈیفنس سیکرٹری ریٹائرڈ جنرل سید اطہرعلی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی وفد میں میجر جنرل اشفاق ندیم احمد، میجر جنرل منور احمد سلہری، اور ریٹائرڈ میجر جنرل میر حیدر علی خان بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا یہ بارہواں دور ہے جس میں سیاچن تنازعہ سمیت مختلف امورپر بات چیت ہوگی۔ بھارت کی جانب کی جانب سے شری پرادیپ کماربھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کے دونوں ممالک کے درمیان انیس سوچوراسی میں پیدا ہونے والے سیاچین کےتنازعے پر متعدد بار بات چیت ہوچکی ہے۔
مزیدخبریں