افغان حکام کے مطابق صوبہ قندھار کے جنوب مغربی علاقے میں موجود غیر ملکی فوجیوں نے متعدد گھروں پر فضائی حملے کیئے جس کے نتیجے میں باون افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں بارہ بچے اور دوخواتین بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے