ملک کے مخلتف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ فیصل آباد، شرقپوراور کوٹلی آزاد کشمیر کے شہری صبر کا پیمانہ لبریزہونے پر سڑکوں پر نکل آئے اورتوڑ پھوڑ کی۔

فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرین نے فیض آباد گرڈاسٹیشن کاگھیراﺅکرنے کے ساتھ ساتھ پتھراﺅبھی کیا ،سندھو پورہ ، فیض آباد ،غلام آباد اورراجے والی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں پاورلوم مزدوروں اورشہریوں نے احتجاج کے دوران ٹائر نذر آتش کرکے ٹریفک بلاک کردی جبکہ احتجاجی مظاہرین نے متعدد مقامات پرتوڑپھوڑکرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض احمد کے سائن بورڈ بھی اکھاڑ دئیے۔ شرقپورمیں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام حکومت خلاف میدان میں نکل آئے ،مظاہرین نے ٹائر جلا کر لاہور جڑانوالہ روڈ بلا ک کردی ۔ ملتان کے قریب کبیروالا میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کےخلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاہورملتان جی ٹی روڈ بلاک کردی ،ادھر آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں متحدہ ایکشن کمیٹی اورانجمن تاجران کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی۔ شہریوں تاجروں اور طلبا نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے محکمہ برقیات کادفترجلادیاگیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی،اس دوران پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوگئے۔احتجاج کے باعث کوٹلی شہرسے کھوئی رٹہ ،میرپور،راولپنڈی اسلام آباد ،سرساوہ پنجیڑہ، راولاکوٹ، تتہ پانی، نکیال ،سرہوٹہ،رولی دھمول ،چوکی مونگ، کلاہ ، کڑتی، بڑالی ، منیل اوردیگرمقامات کوجانے والے راستے مکمل طورپربندرہے۔

ای پیپر دی نیشن