سورج مسلسل آگ برساتا رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے ذیادہ درجہ حرارت سبی میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اوربلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں دو سے تین دن گرم لو چلنے کا امکان ہے، اس دوران ان علاقوں کا درجہ حرارت اڑتالیس سے پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی خشک اورگرم رہا۔ سب سے ذیادہ درجہ حرارت سبی میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جیکب آباد اورنورپور تھل میں اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولنگر، لاڑکانہ، سرگودھا اور تربت میں سینتالیس،نواب شاہ، بہاولپور اور میانوالی میں چھیالیس،لاہور میں پینتالیس، بنوں اور گوجرانوالا میں چوالیس، ڈیرہ اسمعیل خان، فیصل آباد اور جہلم میں پینتالیس، راولپنڈی اور پشاور میں بیالیس جبکہ کوئٹہ میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن