خوردنی تیل سیکٹر کو دی گئی غیر منصفانہ رعایتیں ختم کرنے کا مطالبہ

May 29, 2013

لاہور(سٹی رپورٹر) وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سابق دور میں خوردنی تیل کے سیکٹر کو دی گئیں غیر منصفانہ رعائتیں ختم کرنے اور ڈیوٹی سٹرکچر پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر منصفانہ رعائتیں ختم کر نے سے حکومت کوساڑھے 8 ارب روپے کااضافی سالانہ ریونیو حاصل ہو گا۔ جبکہ نئے یونٹوں کے بارے میں قانون سازی سے آئندہ پانچ سالوں میں آئندہ حکومت کو مجموعی طور پر 55 ارب روپے کے ریونیو سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ یہ بات پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال میںاس سیکٹر کے لئے ٹیکس اصلاحات پر مبنی سفارشات میںکہی۔ سفارشات میں کہاگےا کہ فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اضافہ اور انکم ٹیکس کی شرح میںکمی کے ساتھ فیڈرل ایریاز اور شمالی علاقہ جات کیلئے دی گئی رعاتیوںکو ختم کیا جائے۔ 

مزیدخبریں