لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”پاکستان میں جمہوریت کے تضادات.... اسباب اور اصلاح کے امکانات“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک لاہور میں کل 31 مئی جمعتہ المبارک کو 2-30 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ فخر امام (سابق سپیکر قومی اسمبلی) صدارت کریں گے جبکہ قیوم نظامی (کالم کار) اور سلمان عابد (کالم کار) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں پروفیسر ایم اے صدیقی (تجزیہ کار) اور ڈاکٹر عنصر ندیم یوسف (تجزیہ کار) شامل ہیں۔
”پاکستان میں جمہوریت کے تضادات.... اسباب اور اصلاح کے امکانات“ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار کل ہو گا
May 29, 2013