لاہور (خصوصی نامہ نگار) ریلوے حکام نے گریڈ20کے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات کردیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف کمرشل مینجر ” پسنجر “ عابد محمود کو منسٹری آف ریلوے، طارق خان کو چیف میکینکل انجینئر لوکو ہیڈ کوارٹراور انکے پیش رو مبین الدین کو پروجیکٹ ڈائریکٹر ہائی کیپسٹی ویگن مغلپورہ ورکشاپ لگایا گیا۔