لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ورلڈ بینک کے بزنس رجسٹریشن ریفارمز پروگرام کی توثیق کردی جس کے تحت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹ انسٹی ٹیوشن کے تعاون سے بزنس رجسٹریشن کے لیے "ون سٹاپ شاپ " قائم کی جائے گی۔ اس ضمن میں ورلڈ بینک کی ایک ٹیم نے سینئر فنانشل سیکٹر ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ ثروت آفتاب کی سربراہی میں لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار سے ملاقات کی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر عرفان اقبال شیخ، نائب صدر میاں ابوذر شاد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین احمد حسنین، مدثر مسعود چودھری، شعیب زاہد ملک اور میاں زاہد جاوید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان میں بزنس رجسٹریشن کیلئے 30 محکموں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ ورلڈ بینک ٹیم کی سربراہ ثروت آفتاب نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو ون سٹاپ شاپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور چیمبر میں ”ون سٹاپ شاپ“ کے قیام کا فیصلہ
May 29, 2013