سانحہ گجرات نے قوم کو سوگوار کردیا، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی:نجم سیٹھی

May 29, 2013


گوجرانوالہ + گجرات +کھاریاں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگاران) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہاہے گجرات کے نواحی موضع منگوال کے قرےب سکول وےن مےں آتشزدگی کے المنا ک سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا۔ اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داروںکیخلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میںلا ئی جائیگی۔ حکومت اس امر کو یقینی بنائیگی کہ اےسے دلخراش واقعات دوبارہ رونما نہ ہوسکےں۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار موضع راجیکی، گجرات میں وین حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے بچوں اور ٹیچر کے لواحقےن سے اظہار تعزےت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں کو 75ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کے چیک دئےے- انہوں نے کہا کہ وین حادثہ کے افسوسناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور اےسے واقعات کا رونما ہونا سرکاری اداروں کیلئے لمحہ فکرےہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اس دلخراش واقعہ سے ذمہ دار اداروں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں-خستہ حال اور ناکارہ گاڑےاں چلانے والے اور ان گاڑیوں کے ذرےعے والدےن کو اپنے بچے تعلیمی اداروں میں بھجوانے پر مجبور کرنے والے سبھی اس ظلم مےں برابر کے شرےک ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مکمل تحقےقا ت کرائی جا رہی ہےںاور حکومتی سطح پر اےسے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل مےں اےسے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ دنےا بھر مےں اےسے قوانےن بنائے جاتے ہےں جن سے اس نوعےت کے واقعات کی پےشگی روک تھام ہوتی ہے ، پاکستان میں بھی اےسے قوانےن تو موجود ہےں لےکن ان پر عملدرآمد نہےں ہوتاجو کہ حکومتی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ نجم سےٹھی نے آتشزدگی کے دوران جان پر کھےل کر بچوں کو وےن سے باہر نکالنے والی بہادر ٹےچر سمعےہ کو خراج عقیدت پےش کےا اور اعلان کےا کہ علاقہ مےں قائم گرلز سکول کو اپ گرےڈ کرکے شہید ٹےچر کے نام سے منسوب کےا جائے گا جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے پہلے ہی بہادر ٹیچر سمیعہ کو اعلی سول اےوارڈ دےنے کے لئے سفارشات بھجوا دی گئی ہےں۔نجم سےٹھی نے بتاےا کہ فےول کے لئے کےن استعمال کرنے والی گاڑےوں کے خلاف کرےک ڈاﺅن شروع ہوچکا ہے اور لاہور مےں اےسی پانچ سو گاڑےوں کے خلاف چالان کئے گئے ہےں ۔ انہوں نے کہاکہ علاقہ مےں رےسکےو سروسز اور موٹروے پولےس کے تقررکے عوامی مطالبات پر بھی غور کیا جائے گا-قبل ازیں نگران وزےراعلی پنجاب نجم سےٹھی نے سی اےم اےچ کھارےاں مےں سانحہ سے متاثرہ زےر علاج بچوں کی عےادت کی۔ سی اےم اےچ کے انچارج کمانڈر برےگےڈےر اکبر ربےع نے کہا کہ ان بچوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات پاک آرمی برداشت کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے افسروں اور جوانو ں کے جذبہ ایثا ر پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں نگران وزیراعلی نجم سیٹھی گجرات کے موضع راجیکی پہنچے تو بڑے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ نگران وزیراعلی جاں بحق ہونیوالے بچوں کے والدین سے بغل گیر ہوتے آبدیدہ ہو گئے اور تمام ماحول سوگوار ہو گیا۔ وزیراعلی نے حادثہ میں زندہ بچ جانے والے اور شیشہ توڑ کر جان بچانیوالے بچوں کوسینے سے لگایا اور بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ سچے پاکستانی ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صدمہ کا کرب وہی سمجھ سکتے ہیں جن کے لاڈلے پھول جیسے بچے ان سے جدا ہو گئے۔ یہ حادثہ کبھی بھی بھلایا نہ جا سکے گا۔

مزیدخبریں