نئی دہلی(این این آئی)ایران نے عالمی ما ر کیٹ میں تیل کی بر آمد میں کمی کے بعد بھا رت کو پیشکش کی ہے اگر ایران سے زیا دہ تیل خر ید تا ہے تو اسے پاکستان سے ہٹ کر سمندری را ستے گیس پا ئپ لا ئن فراہم کر نے اور تیل خر ید نے والی ریفا ئنریوں کو سمندری جہا ز پر انشو رنس دینے کو بھی تیا ر ہے۔ ایران کے وزیر پٹرولیم رستم قاسمی کی قیادت میں وفد اس وقت بھارت میں موجود ہے ۔وفداسی حوالے سے بھا رت سے بات چیت کر نے آیا ہے۔