فیصل آباد سے ملتان موٹر وے منصوبے کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے حکومت سے ایک ہفتے میں جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے ملتان موٹروے کے منصوبے کیخلاف دائر رٹ درخواست میں وفاقی حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار فیروزشاہ گیلانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے موٹروے بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس پر47 ارب روپے لاگت آئیگی۔ اتنی خطیر رقم موٹر وے کی بجائے ان منصوبوں پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کو بنیادی ضرورتوں کے حوالے سے کچھ ریلیف دے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...