اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی بجٹ 2013-14 ءمیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سے پہلے تنخواہوں میں 7.5 فیصد اضافے کی تجویز تیار کی تھی۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اضافے کے لئے حکومت کو 20 ارب روپے اضافی خرچ کرنے ہوں گے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نئی حکومت کرے گی۔