اسلام آباد (آن لائن) اےٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدےر خان نے کہا ہے کہ ہمےں اےٹم بم اور مےزائل بنانے کی ذمہ داری ملی جو پوری کی اگر بجلی کے بحران کے حل کی ذمہ داری ملتی تو وہ بھی پوری کرتے، نجی ٹی وی پروگرام مےں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدےر خان نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ہمےں اےٹم بم اور بے نظےر نے مےزائل بنانے کی ذمہ داری دی جو ہم نے بنا دےا لےکن ہمےں کسی نے بھی بجلی کے بحران کے حل کی ذمہ داری نہےں دی، نواز شرےف اگر صحےح لوگوں کے سپرد ےہ معاملہ نہےں کرےں گے تو ےہ معاملہ حل نہےں ہوگا، اس موقع پر مسلم لےگ (ن) کے سےنےٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اےٹم بم کی دوڑ مےں لگانے والوں نے کروڑوں عوام پر ظلم کےا اور طاقت کے استعمال کا آسان راستہ تلاش کےا،11مئی1998ءکو اگر بھارت دھماکے نہ کرتا تو ہم بھی اےسا نہ کرتے، انہوں نے کہا کہ اس وقت دنےا کا دبا¶ تھا،ہمےں دھمکےاں مل رہی تھےں لےکن نواز شرےف نے جو جرات اور بہادری دکھائی جو شاےد کوئی اور نہ دکھا سکتا تھا اور دھماکے کرکے بھٹو کے مشن کی تکمےل کی۔
ایٹم بم کی ذمہ داری پوری کی بجلی بحران کی ملتی تو وہ بھی پوری کرتے: ڈاکٹر قدیر
May 29, 2013