نیو دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی پریمیئر کرکٹ لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں گرفتار کرکٹر سری سانتھ کو چار دنوں کی عدالتی حراست میں دہلی کی تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ پوچھ گچھ کیلئے دہلی پولیس کی حراست میں تھے۔ دہلی کی ایک عدالت نے دہلی پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ دہلی پولیس نے مزید دو دنوں کیلئے سری سانتھ کو پولیس ریمانڈ کی اپیل کی تھی۔ اب سری سانتھ چار جون تک تہاڑ جیل میں رہیں گے اور اسی دن ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہو گی۔