اسلا م آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر زرداری نے 14وےں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہفتہ یکم جون صبح 10بجے طلب کر لیا، صدر نے ےہ اجلاس آئےن کے آرٹےکل 54کی شق (1)کے تحت طلب کےا ہے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے نگراں وزیر اعظم کی جانب سے یکم جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری کے مسودہ پر دستخط کرکے منظوری دے دی ہے اس سلسلے مےں باضابطہ نوٹےفےکےشن جاری کردےا گےا۔ افتتاحی سیشن میں ارکان حروف تہجی کے مطابق نشستوں پر بیٹھیں گے دوسرے سیشن میں نومنتخب ارکان کو باقاعدہ طور پر نشستیں الاٹ کر دی جائےں گی۔ یکم جون کو قومی اسمبلی کے افتتاحی سیشن کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں پارلےمنٹ اور قومی اسمبلی کے ہال کی تزئین و آرائش ہو گئی ہے۔یکم جون کو نو منتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔2 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ 3 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ 4 جون کو وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔ جون کے پہلے ہفتے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد اقتدار نئی حکومت کو منتقل ہو جائے گا خیبر پی کے اور سندھ اسمبلیوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں جبکہپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے شیڈ ول میںردوبدل کرتے ہوئے یکم جون کو بلانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی گئی پنجاب کے نئے وزیر اعلی مےاں شہباز شرےف 6 جون 2013ءکو حلف اٹھائےں گے آئین کے مطابق نگراں حکومت یکم جون تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی پابند ہے آئینی مہلت کے آخری روز قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نو منتخب وزیر اعظم نواز شریف سے حلف لیں گے اسی روز وفاقی کابینہ بھی حلف اٹھائے گی۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں اہم سیاسی رہنماﺅں اور غیر ملکی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا اور 31 مئی کی رات کو ریڈ زون میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کر دیا جائے گا اور فوج الرٹ رہے گی۔