نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان کا متنازع وولر بیراج کی انسپکشن کا مطالبہ مان لیا۔ پاکستان کا 3 رکنی وفد آج مقبوضہ کشمیر روانہ ہو گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت جوائنٹ کمشنر سندھ طاس شیراز میمن کی قیادت کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت نے 28 سال بعد وولر جھیل پر دوبارہ تعمیرات شروع کر دی ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری پانی و بجلی شہزاد محمد علی، انجینئر مہر علی وفد میں شامل ہوں گے۔ پاکستان نے کئی خطوط لکھے، ایک سال سے انسپکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بھارتی رضامندی منموہن، نواز رابطوں کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ بھارت وولر جھیل پر بیراج بنا کر دریائے جہلم کا پانی کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔