کراچی‘ مسلم لیگ ن کے تحت یوم تکبیر کی تقریب ”شیر آیا“ کے نعرے

May 29, 2013

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی جانب سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسلم لیگ ( ن ) کے تحت یوم تکبیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا مسلم لیگ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب سے مسلم لیگ ( ن ) کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع محمد جاموٹ،مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی اکبر گجر ،رانااحسان ، برکت اللہ صدیقی،راجہ انصاری ،اسرار مشوانی، حاجی چن زےب، پروین بشیر، فریال مخدوم، اسلم کنول، رانا وارث ، محسن فاروق، رانا رضوان، چوہدری لیاقت علی گجر،اقبال خاکسار، افتخار گھمن، رانا انصر، چوہدری اسلم،کرامت چوہان،گورداس ودہوانی، نعمان مورس، مائےکل جاوےد، حاجی اقبال، چوہدری سہےل، ندیم گجراور دیگررہنماﺅں نے بھی خطاب کیااس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جو مسلسل جئے نواز شریف اور دیکھو دیکھو کون آیا ”شیر آیا شیر آیا‘ کے نعرے لگار ہے تھے ۔یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شفیع محمد جاموٹ نے کہا کہ ہم نے جو نشستیں جیتی ہیں وہ نواز شریف کی ہیں عوام نے میاں محمد نواز شریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب پوری قوم کی نظریں بھی میاں محمد نوز شریف کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا لیکن اب پھر میاں نواز شریف کو موقع ملا ہے اور وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے حاجی شفیع محمد جاموٹ نے کہا کہ اب لوکل باڈی کے انتخابات میں بھی ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور اس میں کامیابی (ن ) لیگ کو مزید مضبوط کرے گی۔علی اکبر گجر نے کہا کہ ( ن ) لیگ پر پوری قوم نے اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو جو دھماکے کیے تھے ان کی وجہ سے آج ہمارا ملک محفوظ ہے اور کوئی بھی اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ہے۔11مئی کو جو قوم نے مینڈیٹ دیا ہے ( ن ) لیگ اس مینڈیٹ سے پوری قوم کو مسائل سے باہر نکالے گی اور کوئی بھی کام کرنے میں وقت لگتا ہے ہمیں بھی چند مہینے لگیں گے لیکن اب لوگوں کو مایوسی کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ( ن ) کے کار کنان نے مسلم لیگ ( ن ) گیتوں پر بھنگڑا ڈالا اور شدید نعرے بازی کی۔بعد ازان یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزیدخبریں