احمد حماد ایک اچھا شاعر ہی نہیں صحافی، کالم نویس اور ریڈیو ٹی وی کے میزبان بھی ہیں۔ انکی متعدد کتابیں علمی و ادبی حلقوں سے داد وصول کر چکی ہیں۔ انکی زیر نظر کتاب پرچھائیں انکے مختلف مواقع پر مختلف موضوعات پر فوری تبصرے، جملے، موقع بہ موقع لکھے گئے نوٹس اور چھوٹے مضامین یا انشائیوں پر مشتمل ہیں اور ہر جگہ انکے قلم سے نکلے برجستہ جملے الفاظ و معنی کے تعلق کا ایک نیا جہان آباد کرتے ہیں جس سے ہر ذوق کا قاری لطف اٹھاتا ہے۔ دی رائٹرز، اے، زی بک سینٹر شاہ کمال روڈ راواں رحمان پورہ لاہور نے نہایت خوبصورت سرورق اور گیٹ اپ کیساتھ 110 صفحات کی یہ کتاب شائع کی ہے جس کی قیمت 300 روپے ہے۔ (تبصرہ: جی این بھٹ)