مودی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی دفاعی بجٹ بڑھانے کا عندیہ دیدیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے نئے وزیر دفاع مالیات ارون جیٹلی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی فوجی بجٹ میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق ارون جیٹلی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی واضح کر دیا ہے کہ ان کی حکومت فوج کی تیاریوں اور اس کے لئے ساز و سامان کی فراہمی کو اولین ترجیح دے گی۔ ارون جیٹلی نے دفاع کے شعبے میں  بیرونی سرمایہ کاری کی حد بڑھانے کا بھی ٹھوس اشارہ دیا اور کہا کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ وزارت دفاع کی اضافی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے ارون جیٹلی نے سابق حکومت کی جانب سے  آخری دنوں میں فوج کے سربراہ کی تقرری کرنے اور اس سے متعلق تنازع کے حوالے سے کہا کہ بی جے پی نے اس وقت بھی آرمی چیف کی تقرری کے طریقہ کار کے بارے میں سوال اٹھائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...