احمد آباد(آئی این پی) بھارت نے پاکستان کی جانب سے 151 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کے جذبہ خیرسگالی کا مثبت جواب دیتے ہوئے 32 پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔ بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ماہی گیر گذشتہ چھ ماہ کے دوران مشترکہ تحقیقاتی مرکز میں تھے۔ انہیں بھارتی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو بھوج کے علاقے میں رکھا گیا۔ پولیس ٹیم کیساتھ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انہیں جلد ہی پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔
بھارت کا جوابی جذبہ خیر سگالی 32 پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیئے
May 29, 2014