چارسدہ: خسرہ کے انجکشن سے بچہ جاں بحق، شانگلہ میں 15 کی حالت غیر صوبائی محکمہ صحت سے نوٹس لے لیا

شانگلہ+ چارسدہ+ ہنگو (آئی این پی+ نمائندہ نوائے وقت)  چارسدہ اور شانگلہ  میں خسرہ کے خاتمے کیلئے استعمال کی جانے والی خراب اور زائد المعیاد ویکسین   بچوں  کے  لئے زہر قاتل بن گئی۔ ٹیکے کے ری ایکشن سے  ایک  بچہ جاں بحق  اور 15سے زائد بے ہوش ہو گئے۔ سینکڑوں بچے   متاثر  ہیں، ٹیکو ں کے الٹے اثر کے  باعث لوگوں نے  شدید احتجاج  کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ٹیکے لگوانے سے انکار کردیا جبکہ ٹیکوں کے ری ایکشن سے متاثر ہونے کے باوجو د ڈاکٹروں نے اسے معمولی اثر قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شانگلہ کے نواحی علاقے کوٹکی  بازار  میں بچوں کو خسرہ مہم میں لگائی جانیوالی مردہ ویکسین ری ایکٹ کر گئی جس سے 15بچے بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی  باشندوں کے مطابق تحصیل الپوری کے علاقہ کوٹکی بازار کوٹ میں بچوں کو  خسرہ کے ویکسین دیئے جا رہے تھے کہ اچانک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بازارکوٹ میں انجکشن لگانے سے 16بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ دریں اثناء صوبائی محکمہ صحت خیبر پی کے نے انسداد خسرہ کے ٹیکوں سے بچوں کی حالت بگڑنے کا نوٹس لے لیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریگی۔ ادھر ہنگو میں انسداد خسرہ مہم کی 16 رکنی ٹیم کو دیہاتیوں نے یرغمال بنا لیا۔ دیہاتیوں نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکار کر دیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دیہاتیوں کے ساتھ مذاکرات کر کے خسرہ مہم کی ٹیم کو بازیاب کرا لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...