ویب پر بااثر شخصیات، بش پہلے، اوباما دوسرے، وزیراعظم نواز شریف 98 نمبر پر

نیویارک (این این آئی) معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ویب پر سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والے افراد کی فہرست جاری کردی۔ سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پہلے، امریکی صدر اوباما دوسرے نمبر پر ہیں، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویب پر سب سے زیادہ اثر رکھنے والے افراد پر تحقیق وکی پیڈیا اور ویب لنکس کی بنیاد پر کی گئی۔ تحقیق کے مطابق گلوکارہ میڈونا تیسرے، بیونسے چوتھے، جینٹ جیکسن پانچویں، سلویو برلسکونی چھٹے نمبر پر ہیں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور انکی اہلیہ ہلیری کلنٹن، امریکی وزیرخارجہ جان کیری، پوپ فرانسس، بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور اداکار شاہ رخ خان بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف ویب پر غلبہ رکھنے والے افراد میں 98 ویں نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...