کوئٹہ (اے پی پی) فرنٹیئر کور بلو چستان کی خفیہ اطلاع پر کو ئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کوگرفتار کر کے ان سے سینکڑوں جعلی شنا ختی کارڈ ،پاسپورٹس ،اسلحہ و ڈرائیونگ لائسنسز،مختلف سرکاری اداروں کے سروس کارڈز،جعلی راہداریاں،مختلف محکموں کے اسٹیمپس ، سکینر، کلر پرنٹر اورلیپ ٹاپ برآمد کر لئے۔