پاک فضائیہ قومی سلامتی کو در پیش بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: ائر چیف

 اسلام آباد (این این آئی) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے واضح کیا ہے کہ پاک فضائیہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔ائر چیف مارشل سہیل امان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے جمعرات کو دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دور ان وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو پاکستان ائر فورس کے آپریشنل طور پر موثر ہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پاک فضائیہ قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی بیرونی خطرے سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کے دفاع میں پی اے ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے جیو پولیٹیکل ماحول میں فضائیہ کے کر دار کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہاکہ ملک کو اپنی بہادر مسلح افواج پر بجا طورپر فخر ہے اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی موجود تھے۔
ایئر چیف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...