ڈاکٹر فقیر حسین کو مقدمہ میں فریق بنانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو مقدمہ میں فریق بنانے کی درخواست اعتراض لگاتے ہوئے واپس کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے شاہد اورکزئی کی درخواست پر اعتراض لگا تے ہوئے واضح کیا ہے کہ سابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران جو بھی کیا وہ اس کےلئے ذاتی طورپر جوابدہ نہیں ہیں۔ لہٰذا مقدمے میں انہیں فریق نہیں بنایا جاسکتا ۔ یادرہے کہ شاہد اورکزئی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان کے خلاف عدالت عظمیٰ سے کاغذات نکلوانے کے حوالے سے ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ جس میں سابق رجسٹرار کو فریق بنانے کے لیے ایک متفرق درخواست دائر کی گئی تھی۔ جو عدالت عظمیٰ کے دفتر نے واپس کر دی ہے۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے کہا ہے کہ وہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے درخواست دوبارہ دائر کریں گے۔
درخواست/ اعتراض

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...