کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے پانی چوروں کو سزا دلانے کے لیے آرڈیننس تیار کر لیا جس کے تحت پانی چوری، فروخت اور سٹور کرنے پر 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ پانی چوری پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو گا۔ پانی چوری، فروخت، غیر قانونی سٹور کرنا جرم ہے۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکٹ 1996 میں ترمیم کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی منظوری کے بعد گورنر آرڈیننس جاری کریں گے۔
آرڈیننس
پانی چوری پر 10 سال قید، 10 لاکھ جرمانہ ہو گا، سندھ حکومت نے آرڈیننس تیار کر لیا
May 29, 2015