گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) طلاق مانگنے کی رنجش پر نشئی شوہر نے بیوی اور کم سن بیٹے پر مبےنہ طور پر تیزاب پھینک دیا، دونوں ماں بےٹے کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بتاےا گےا ہے کہ قلعہ میاں سنگھ کی رہائشی عاصمہ کی شادی کچھ سال قبل تتلے عالی میں قیصر ندیم سے ہوئی تھی، جو نشے کا عادی ہونے کے ساتھ بیوی کو خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا، خاوند کے تشدد سے تنگ آ کر عاصمہ اپنے تین سالہ بیٹے سکندر کے ہمراہ میکے چلی گئی اور قیصر سے طلاق کا مطالبہ کر دیا، اسی رنجش پر سحری کے وقت نشئی شوہر اپنے سسرالیوں کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا جہاں اس نے سوئی ہوئی اپنی بیوی اور کم سن بیٹے پر مبےنہ طور پر تیزاب پھینک دیا، جس سے دونوں ماں بیٹا بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، عاصمہ کے اہل خانہ نے دونوں ماں بیٹےے کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر ز نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کر دیا، لدھیوالہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
تیزاب پھینک دیا