فیروز والا: ڈالہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق

فیروز والا (نامہ نگار) ڈالہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عبداللہ جان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک کمپنی کا مال لے کر جہلم سے واپس لاہور آنے والا ڈالہ جب تحصیل ہسپتال کے قریب بنگلہ پلی پر پہنچا تو نامعلوم گاڑی نے اسے سائیڈ مار دی جس کے نتیجے میں سامان سے بھرا ڈالہ بے قابو ہوکر سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور عبداللہ جان اور اس کے ساتھی دو مزدور عبدالولی خان اور رفاقت علی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مریدکے پولیس نے مرنے والے افراد کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
ڈالہ/ حادثہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...