کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد شہر میں بدستور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ باچا خان چوک، بلدیہ پلازہ، عبدالستار روڈ، لیاقت بازار، علمدار روڈکی دکانیں دوسرے روز بھی بند رہیں۔ پولیس اور ایف سی کا حساس علاقوں میں گشت جاری رہا۔ مشتعل افراد کا مغربی بائی پاس کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث افغانستان ٹرانزٹ کی سپلائی معطل رہی۔ ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف آج وزیر اعلیٰ ہاﺅس تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔
احتجاج