غریبوںکو چیک دینے والی تقریب پر اڑھائی کروڑ کے اخراجات، سیکرٹری خزانہ کا اعتراض

لاہور (معین اظہر سے) حکومت پنجاب کی جانب سے روزگار سکیم کے تحت غریبوں کو چیکوں کی تقسیم کے لئے 2 اپریل کو لاہور میں ہونے والی ایک تقریب پر اٹھنے والے 2 کڑور 26 لاکھ ، 7653 روپے کے اخراجات ایک محکمے سے فائل دوسرے محکمے کو بجھوائی جارہی ہے کوئی اعلی افسر اس تقریب کے اخراجات کو منظور نہیں کر رہا ہے۔ ڈی سی او لاہور کی جانب سے ان اخراجات کی منظوری کے لئے کیس سیکرٹری انڈسٹری کو بھجوایا گیا تھا جہاں سے فائل محکمہ سروسز گئی اور محکمہ خزانہ سے فائل منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بجھوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے اس تقریب پر اخراجات کے لئے 3 کروڑ41 لاکھ، 91 ہزار کے اخراجات منظور ہوئے تھے لیکن وزیر اعلی کے حکم پر ایک کروڑ 39 لاکھ کی بچت کی گئی ہے اسلئے فنڈز کی منظوری دی جائے اس تقریب کے مہمان خصوصی خود وزیر اعلی پنجاب تھے۔ ڈی سی او لاہور نے اخراجات کی جو تفصیل دی ہے اس کے مطابق ریہرسل والے دن بیٹھنے کے لئے کرسیوں، کارپٹ کے لئے ایک لاکھ 73 سو کے اخراجات ہوئے۔ فنکشن والے دن کرسیوں، صوفے اور قالین دیگر سامان پر 2 لاکھ 34 ہزار 500 کے اخراجات کئے گئے۔ پانی پلانے کے لئے 21 ہزار 202 روپے، صوفہ لاونج بنانے کے لئے 25 ہزار اور لنچ باکس دینے کے لئے 10 سٹال بنانے پر 35 ہزار کے اخراجات کئے گئے۔ لنچ باکس پر 8 لاکھ خرچ ہوئے۔ منرل واٹر کی بوتلوں پر ایک لاکھ 28 ہزار کے اخراجات ہوئے۔ بیک ڈراپ بینرز، فنکشن پر مختلف بینرز لگانے کے لئے 4 لاکھ 17 ہزار، لکڑی کے فریم لگانے اور ہال کی خوبصورتی پر 7 لاکھ 66 ہزار روپے خر چ ہوئے۔ تقریب کے دوران جنریٹر اور پڑول پر ایک لاکھ 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ دو بڑی سکرین ریہرسل کے دن لگانے پر 1 لاکھ 69 ہزار خرچ ہوئے۔ جبکہ فنکشن والے دن سیکرین لگانے پر ایک لاکھ 69 ہزار علیحدہ خر چ ہوئے۔ تصویر اور ویڈیو شوٹ پر 52 ہزار 2 سو خرچ ہوئے۔ ساونڈ سسٹم ریہرسل اور فنکشن والے دن لگانے پر 2 لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔بعض اینکر پرسن اور سٹیج سیکرٹری پر 1 لاکھ 50 ہزار۔ میوزک سسٹم منگوانے پر ایک لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔ گانے والے افراد کو 66 ہزار دئیے گئے۔ فوٹو گرافی پر 7400 خرچ ہوئے۔ تلاوت کے لئے قاری اور نعت خوان کو 16 ہزار دئیے گئے۔ وی وی آئی پی افراد کے لئے ہوٹل سے لنچ باکس منگوانے پر 13 ہزار 540 روپے، پھول کے بیج منگوانے پر 4 ہزار، فنکشن کے دعوت نامے بنانے پر 25 ہزار خرچ ہوئے۔ فنکشن کی تشہیر سوشل میڈیا اور میڈیا پر کرنے پر ایک کڑور 65 لاکھ 85 ہزار کے اخراجات کئے گئے۔ پرائیویٹ کمپنیوں کو تقریب کی تشہیر کی رقم بھی دی گئی۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری خزانہ نے ان اخراجات پر اعتراضات لگائے ہیں جس پر انہوں نے کہا ہے حکومت کی جانب سے بچت مہم کے لئے جاری کئے جانے والے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...