مقبوضہ کشمیر : بھارتی ایجنٹوں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی‘ فوجی قبضے کیخلاف مظاہرہ

May 29, 2015

سرینگر (اے پی پی+رائٹرز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مسلح ایجنٹوںنے ضلع بارہ مولہ کے علاقے پٹن میں امتیاز احمد نذرو نامی ایک عام نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح ایجنٹ پٹن کے آرام محلہ میں علی محمد نذرو کے گھر داخل ہو گئے اور ان کے بیٹے امتیاز احمد نذرو پر اندھا دھند گولیاںچلائیںجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ادھر ضلع گاندر بل کے علاقے سونا مرگ میں لوگوں نے اپنی 200کنال ملکیتی اراضی پر بھارتی فوج کے زبردستی قبضے کے خلاف شدےد احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سرینگر لیہہ شاہراہ پر آٹھ گھنٹے تک دھرنا دیا جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے آزادی پسند رہنماﺅں کی غیر قانونی نظربندی اور دیگر پابندیوں کے خلاف آج (جمعہ سے) دس روزہ جیل بھرومہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتےہ جنتا پارٹی کی مخلو ط حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید نے آزادی پسند رہنماﺅں کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور انہیں آئے روز گھروں، تھانوں اور جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی بڑھتی ہوئی چیرہ دستوں کے خلاف کشمیری ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔دریں اثناجماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ فرقہ پرست ہندوﺅں نے جموں میں مسلمانوں کے خلاف معاندانہ سرگرمیوں کا سلسلہ تیز کر تے ہوئے جنگلاتی اراضی کے نام پرانہیں اپنے گھروں سے بے دخل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن مےر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان اور کشمیریوں کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو گئے ہیں۔ مےر واعظ عمر فاروق نے ضلع بڈگام کے علاقے بےروہ مےں حرےت کانفرنس کے وفودکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان دعوﺅںمیں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ نریندر مودی کے دور حکومت کے ایک سال میں زندگیوں میں کسی قسم کی تبدیلی آئی ہے ، کیونکہ نریندر مودی تمام محاذوں خاص طورپر پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کرنے میں مکمل طورپر ناکام رہے ہیں۔کشمےرےوں کی آزادی کو طاقت اور تشدد سے دبانے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ پچیس برس سے کشمےری قوم نے جس جذبے اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے، بھارت اُسکوتمام تر حربوں کے باوجود مٹانہےں سکا۔موبائل فون کمپنی کے دفتر پر حملے میں ہونے والی ہلاکت کے سبب وادی میں سینکڑوں موبائل ٹاورز کی سروس بند کر دی گئی۔ صرف سو پور میں 50 ٹاورز بند پڑے ہیں۔



کشمیر

مزیدخبریں