الجائرز (آن لائن) الجیریا کی ایک عدالت نے 12انتہا پسندوں کو 2008ءکے بم حملوں میں ملوث ہو نے کے الزام میں12افراد کو سزائے موت اور دو کو عمرقید کی سزاءسنا دی، حملوں میں ایک فرانسیسی شہری اور اس کا ڈرائیور ہلاک ہوئے تھے۔ ملکی خبررساںادارے نے کہا ہے کہ تمام ملزمان کاتیبہ الارقم کے رکن تھے جو کہ القاعدہ کی سب سے زیادہ خطرناک ترین شاخ ہے اور بومیر دیس خطے میں متعدد حملوں میں بھی ملوث ہے جن ملزمان کو عدالت نے سزاءسنائی وہ سماعت کے موقع پر غیر حاضر تھے جبکہ عدالت میں موجود دو ملزمان کو عمر قید ہوئی۔ تمام ملزمان پر مسلح دہشت گرد گروپ تشکیل دینے اور رضا کارانہ خود کشی کے لئے لوگوں کو تیار کرنے کے الزام تھے، 9جون 2008ءکو فرانسیسی فرم پی ٹی پی برازیل کے پیری نوواکی اور ان کے الجیرین ڈرائیور دارالحکومت کے مشرقی علاقے بینی امرائی میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ہوئے تھے، دوسرا دھماکہ علاقے میں چند منٹوں کے بعد ہوا جس میں سات افراد زخمی ہوئے تھے۔
الجیریا: 2008ءکے بم حملوں میں ملوث 12افراد کو سزائے موت، دو کو عمرقید کی سزا
May 29, 2015