لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کو خوشحالی اور ریلیف دینے کے نعرے حکمرانوں کے اپنے بوجھ تلے دب گئے، کپاس‘ آلو اور چاول کے بعد گندم کے کاشتکار کو بھی اسکی فصل کا پورا معاوضہ نہیں مل سکا اور حکومت کے زیر سایہ پروان چڑھنے والے مڈل مین نے کسانوں سے اسکی فصل اونے پونے داموں خرید لی۔ کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی بھرمار کرنے کے باوجود حکومت نے عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے انتخابی منشور میں عوام کو خوشحالی اور ریلیف دینے کے نعرے لگائے تھے لیکن بد قسمتی سے اقتدار میں آنے کے بعد انکی ساری توجہ صرف اپنی خوشحالی اور ریلیف پر مرکوز ہے اور غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔