لاہور(پ ر) ممتاز ترقی پسند، سیاسی رہنما سلام الحق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس عوامی جمہوری فورم کے زیراہتمام 31مئی بروز اتوار بوقت 5بجے بمقام ہمدرد ہال لٹن روڈ ہوگا، عوامی جمہوری فورم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر ریاض، لیاقت علی اور رانا عبدالرحمن نے اس تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے لئے ادیبوں، دانشوروں، سیاسی ، سماجی کارکنوں ، اساتذہ، طلبہ ، صحافیوں اور سلام الحق کے دوست احباب اور عزیزواقارب کو شمولیت کی دعوت دیدی۔