مانانوالہ + موچھ + چناب نگر (نامہ نگاران) مانانوالہ، موچھ، چناب نگر اور شہداد پور میں خاتون اور 3 نوجوانوں نے زندگی ختم کرلی۔ مانانوالہ میں مکہ کالونی کے بھٹہ مزدور راشد مسیح کا 22 سالہ بیٹا شیرا مسیح کافی عرصہ سے بے روزگار تھا باپ سے خرچہ مانگا نہ ملنے پر سخت مشعل ہوگیا اور گندم میں زہریلی گولیاں نگل لیں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ محلہ رمضان آباد کے مشتاق کی اہلیہ اور وانڈھی لوہارانوالی موازوالہ موچھ کے محمد اشرف کی بیٹی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چناب نگر میں محلہ دارلصدر جنوبی کے تئیس سالہ اظہار الحق نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر کے پنکھے سے لٹک گیا ۔اہل خانہ کے مطابق اظہار الحق ملائشیا سے وطن واپس آیا تھا اور اس کی ذہنی حالت درست نہ تھی ۔علاوہ ازیں شہداد پور سے آن لائن کے مطابق شہر کے جٹیا محلے کے رہائشی 28 سالا نوجوان طارق ملک بیروزگاری سے تنگ آکر گزشتہ شب ایک بجے ریلوے سٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کے سامنے آکر خودکشی کرلی جس کی نعش دو گھنٹے ریلوے سٹیشن کے قریب پڑی رہی شناخت کے بعد ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔