کراچی (آن لائن) عدالت میں رینجرز کی چوکی پردستی بم حملے میں گرفتار متحدہ کے 2کارکنوں کوگواہ نے شناخت کرلیاتفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں رینجرز کی چوکی پرکورنگی کے علاقے میں دستی بم سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار متحدہ قومی موومنٹ کے 2 افراد احمدحسن عرف اپی اورعبداللہ کوپیش کیاگیا جہاںمقدمہ کے عینی گواہوںنے دونوںملزمان کوشناخت کرلیا۔