سیہون شریف (نامہ نگار) سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 764 واں عرس ختم ہوگیا جس میں ملک بھر سے عقیدت مندوں نے شرکت کی اور مزار پر چادریں چڑھائیں۔ ملاکھڑا گراؤنڈ اور اس سے ملحق حصے میں تینوں روز مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے رنگ بھی نظر آئے۔ عقیدتمندوں نے دھمال ڈالی اور اپنے روایتی طریقے سے میلے میں حصہ ڈالا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں لیکن شدید گرمی کی وجہ سے ہلاکتیں بھی ہوئیں۔تین روزہ میلے کے دوران قانون شکنی کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ پولیس نے کئی جیب کتروں کو گرفتار کیا جبکہ دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اڑل واہ میں نہانے والے 120 افراد کو حراست میں لے لیا۔
عرس ختم