لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) برطانیہ دھرنوں کی سیاست کیخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی رہائشگاہ کے باہر (آج) اتوار کودن 1بجے احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، یہ مظاہرہ اسلئے بھی کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے بتایا تحریک انصاف نے سیاست میں غلط روایات قائم کر رکھی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کے خلاف مظاہر کرنا تھا تو وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر کرتے۔ عمران خان سے مطالبہ کیا جائیگا، وہ اس بات کا اعلان کریں جمائما خان سے علیحدگی کے بعد ان کے گھر آنا جانا غیر اسلامی ہے یا نہیں کیونکہ عمران خان جمائما کے گھر آ کر رہائش اختیار کرتے ہیں۔ لندن میں میئر کے الیکشن میں جمائما کے بھائی کیلئے انتخابی مہم چلا کر عمران نے یہودی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کی۔
لندن/ مظاہرہ