کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے ہماری سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے آج وہ دہشت گرد چھپتے پھر رہے ہیں ان کو چھپنے کا ٹھکانہ بھی نہیں مل رہا۔ میں ان دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کو جن کو پچھلے دور میں ٹارگٹ کلنگ اور اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا آج میں ان بلوچستان کے عوام کا وارث بن کر آیا ہوں اور ہماری حکومت ان کی محافظ ہے میں ایک بار پھر پیغام دے رہا ہوں آپ آئیں اور پاکستان کا پُرامن شہری بن جائیں اب وہ دور گزر گیا اب آپ کو معصوموں کا آزادانہ طور پر قتل کی اجاز ت نہیں دے سکتے۔ آپ نہیں آئیں گے اور دہشت گردانہ رویہ کو ترک نہیں کریں گے تو ہم آپ کو بتا ناچاہتے ہیں آپ جس بھی کونے میں چھپے ہوںگے ہم آپ کو وہاں سے ڈھونڈ نکالیں گے میں اور میرا خاندان کوئی ڈرپوک اور بزدل نہیں بلکہ ہماری تاریخ بہادری اور دلیری سے لبریز ہے ہم نے ہمیشہ اوّل محاذ کا انتخاب کرکے اپنے عوام کی رہنمائی کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار سرکٹ ہائوس میں مسلم لیگ ( ن) کے ورکرز و عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان