ملتان، نشترہسپتال کی نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا‘ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ تبدیل

May 29, 2016

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان کے نشتر ہسپتال کی نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، نجی ٹی وی کے مطابق نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کوکب ناہید کا تبادلہ کر دیا گیا۔ کوکب ناہید کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حجاب پر پابندی کے خلاف نرسیں 9 روز سے احتجاج کر رہی تھیں۔ سیکرٹری صحت نے نرسوں سے ملاقات کے بعد کوکب ناہید کے تبادلے کے احکامات جاری کئے۔ پرنسپل سکول آف نرسنگ زاہدہ پروین کو سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
تبدیل

مزیدخبریں