عمران سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں: سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں پانامہ لیکس پر پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہیں،پانامہ ٹی او آرز پر کسی کو ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں ۔عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں،ہماری ٹانگیں کھینچنے کی بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں۔وہ ہفتہ کو یہاں فاروق کالونی گورنمنٹ ہائی سکول توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت اپنی آف شور کمپنی بنائی جب لوگوں کو ناک صاف کرنا بھی نہیں آتا تھا،ہم نے اپوزیشن کو تجویز دی کہ آئیں قانون بناتے ہیں مگر وہ قانون صرف پاناما لیکس پر نہیں ہو گا بلکہ اس قانون میں قرضے معاف کرانے والے اور آف شور کمپنیاں بنانے والے بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پشاور کے چوہے مارے نہیں جاتے مگر وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں،پتہ نہیں یہ لوگ کدھرسے آگئے ہیںجنہیں سیاست کرنانہیں آتی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سندھ میں کوئی کام پیسے کے بغیر نہیں ہوتا ، لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کرآصف زرداری کو بددعائیں دیتے ہیں ، پیپلز پارٹی کو کرپشن کیخلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے اپنے صوبوں کا بیڑا غرق کر دیا ہے، آصف علی زرداری کے بیٹے سندھ پر توجہ دیں، کراچی کبھی خوبصورت شہر ہوتا تھا مگر اب لاہور اس سے زیادہ خوبصورت شہر بن چکا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نہیں بولتے تو کہتے ہیں کہ یہ گونگے ہیں تاہم ہمارے منہ میں بھی زبان ہے اور ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے، تحریک انصاف کے لوگ سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں مگر گالیاں دینے والوں کو شائستہ زبان استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بحث برائے بحث سے وقت ضائع ہوتا ہے، ہماری ٹانگیں کھینچنے کی بجائے عمران خان اپنے صوبے پر توجہ دیں، عمران خان خیبرپختونخوا میں ناکام ہو چکے ہیں۔
سعد رفیق

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...