سوات: جیپ گہری کھائی میں جا گری، 5 جاںبحق، 5 زخمی

سوات (نامہ نگار) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گورنئی میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے، بحرین سے گورنئی جانے والی مسافر جیپ جس میں 10 افراد سوار تھے سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگر ی جس کے نتیجے میں تین افراد مسلم ولد پشم خان، فیاض ولد فرید اور افضل ولد فضل کریم موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ بعد میں دو افراد جن میں سے ایک کا نام رفیق احمد ہسپتال میں طبی امداد کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ پانچ افراد جن میں گاڑی کا ڈرائیور نیدار ولد عبدالغفار ساکن گورنئی دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں شیراز ولد شاہ زمان اور مسماۃ رقیہ زوجہ امیر زادہ شامل ہیں۔
سوات/حادثہ/5جاں بحق

ای پیپر دی نیشن