واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی ریاست میسی سیپی میں فائرنگ سے شیرف ڈپٹی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ۔میسی سیپی بیورو آف انوسٹی گیشن کے ترجمان ویرن اسٹرین کا کہنا تھاکہ فائرنگ کے واقعات لنکن کاﺅنٹی کے مضافات میں تین مختلف گھروںمیں پیش آئے جو مرکز جیکسن سے 109 کلومیٹر دور واقع ہے۔اسٹرین کا کہنا تھا کہ تینوں جگہوں سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بروکلین سے گرفتار کئے گئے مبینہ ملزم پر ابھی جرم عائد نہیں کی گئی ہے اور اس کے محرکات پر بات کرنا قبل از وقت قبل ہوگا تاہم خود ملزم نے واقعے کی چند معلومات سے آگاہ کیا ہے۔ زیر حراست مبینہ ملزم کورے گاڈ بولٹ نے کہا کہ میں زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوں اور جو کچھ میں نے کیا اس کے بعد بالکل بھی نہیں ۔ اخبار نے مبینہ ملزم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا جب ملزم کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا جارہا تھا۔ گاڈ بولٹ نے اپنی بیگم اور اس کے خاندان کے افراد سے بھی بات کی اور کہا کہ میں نے اپنی بیوی، ان کے سوتیلے والد اور والدہ سے بات کی اور اپنی بیوی کو کہا کہ بچوں کو لے کر گھر چلی جائے ۔ملز م کا کہنا تھاکہ میرا ارادہ یہ نہیں تھا کہ پولیس مجھے زندہ گرفتار کرلے۔ میرا ارادہ پو لیس کے ہاتھوں مرنا تھا۔
امریکہ /8 قتل
امریکی ریاست میسی سیپی میں فائرنگ، ڈپٹی شیرف سمیت 8 افراد قتل
May 29, 2017